3 جنوری 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگيڈیر جنرل احمد وحیدی نے کہا ہے کہ ایران کی نظر میں سکیورٹی کے لحاظ سے آبنائے ہرمز کی نہایت اہمیت ہے اور ایران نے ہمیشہ آبنائے ہرمز کی سکیورٹی یقینی بنائي ہے۔

ابنا: بریگيڈیر جنرل احمد وحیدی نے آج کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ خلیج فارس میں بیرونی افواج کی موجودگي سے صرف بدامنی پیدا ہوئي ہے۔ انہون نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر خلیج فارس کے ملکوں کی نسبت ایران کا حق زیادہ ہے اور ایران اس علاقے کی سکیورٹی یقینی بنائے گا۔ انہون نے بحریہ کی ولایت نوے فوجی مشقوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہرملک اپنی دفاعی پالیسیوں کے تحت فوجی مشقیں انجام دیتا ہے اور ایران بھی اس قا‏عدے سے مستثنی نہیں ہے۔
 
............

/169